31 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںہندوستان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی فضاء کو استعمال...

ہندوستان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی فضاء کو استعمال کرے، پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا ،خواجہ محمد آصف

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی فضا کو استعمال کرے، پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا ادھار لمبا نہیں ہوگا،ادھار فوری چکائیں گے، بین الاقوامی میڈیا بھارت کی جانب سے نشانہ بنائے گئے مقامات کا دورہ کرے تاکہ ہندوستان کا جھوٹ سامنے آ سکے۔وہ رات گئے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کررہے تھے ۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے مختلف مقامات کو ہدف بنایا گیا۔بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل فائر کئے ہیں، مساجد اور سویلین شہید ہوئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں شامل ہیں اور بھارت دعویٰ کررہا ہے کہ دہشت گردوں پر حملہ کیا ہے کوئی ایسی بات نہیں ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو دعوت دی کہ وہ بھارت کی جانب سے نشانہ بنائے گئے مقامات کا دودہ کریں تاکہ ہندوستان کا جھوٹ سامنے آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی فضاء کو استعمال کرے۔ انہوں نے اپنی فضائی حدود سے میزائل داغے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ پہلگام واقعے کی عالمی تحقیقات کرائی جائیں ، اب ہم کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل میڈیا ان مقامات کو خود دیکھ لے کہ یہ کون سے دہشت گردوں کے حملے ہیں جہاں معصوم بچہ شہید اور خواتین زخمی ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا ادھار لمبا نہیں ہوگا ادھار فوری چکائیں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد کون سے ممالک کھل کر اب تک بھارت کی حمایت میں سامنے آئیں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی اور فوجی سطح پر بھر جواب دے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593674

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں