پاکستان چین کواربوں ڈالرز مالیتی زرعی اشیاءبرآمد کر سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ

98

اسلام آباد ۔ 18 جون(اے پی پی)وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل کمیٹی برائے صنعت کے چئیرمین عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ دوست ملک چین سالانہ ایک سو گیارہ ارب ڈالر کی زرعی اشیاءدرآمد کرتا ہے اور پاکستان چین کو زرعی برآمدات کے ذریعے سالانہ بارہ ارب ڈالرکما سکتا ہے، چین کی زرعی درآمدات میں حصہ لینے کیلئے ملک بھر میں سی پیک کے روٹ کے ساتھ زرعی زون بھی بنانے کی ضرورت ہے جن میں ان اشیاء کاشت کی جائیں جنکی پڑوسی ملک میں مانگ ہے