31.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںجنوبی پنجاب کے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی افواج کے...

جنوبی پنجاب کے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی افواج کے ساتھ ہر وقت تیار ہیں، ڈاکٹر عرفان اللہ ملک

- Advertisement -

ملتان۔ 07 مئی (اے پی پی):صدر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عرفان اللہ ملک نے کہا ہے کہ مودی سرکار کسی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاکستانی افواج ہر وقت تیار ہیں ،جنوبی پنجاب کے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کسی بھی مشکل وقت سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے میڈیکل سٹاف اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہر محاذ پر اپنی خدمات پیش کرنے کو ہر وقت تیار ہے، ہم پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستان کا بچہ بچہ جذبہ جہاد اور شوق شہادت رکھتا ہے۔بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کاروائی کی، پاک افواج نے بھرپور جواب دیکر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594011

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں