31.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر...

بھارتی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

- Advertisement -

لاہور۔7مئی (اے پی پی):پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن)کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف پیش کی جانیوالی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرارداد میں نہتے شہریوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دشمن کو آئندہ ہر قدم پر سخت جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔حنا پرویز بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے صرف پاکستان کی سرزمین پر حملہ نہیں کیا بلکہ عورت کی عزت، ماں کی ممتا اور معصوم بچیوں کے تحفظ پر بھی حملہ کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے تین سالہ بچی اور دیگر خواتین کو نشانہ بنانے کے اقدام کو انسانیت کے چہرے سے نقاب نوچنے کے مترادف قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہر زخمی بچی اور شہید ماں کے خون کا حساب لیا جائے گا، بھارتی حملہ بزدلی اور اخلاقی دیوالیہ پن کی بدترین مثال ہے۔حنا پرویز بٹ نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیں۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امدادی مراکز قائم کرے گی تاکہ متاثرہ خواتین اور بچوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔انہوں نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محافظ چوکنا ہیں اور قوم جاگ رہی ہے،بھارت نے ہمیں آزمایا ہے ، اب ہم تاریخ لکھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594029

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں