31.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںایف ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی ریلی ،بھارت کے...

ایف ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی ریلی ،بھارت کے بزدلانہ حملے کا پہلگام واقعہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، سی ای او

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 07 مئی (اے پی پی):فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کی مذمت اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ایف ڈبلیو ایم سی کمپلیکس سے ضلع کونسل چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد نے کی۔ اس موقع پر کمپنی کے افسران و ملازمین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وطن سے محبت و وفاداری اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی روف احمد کا کہنا تھا کہ بھارت نے معصوم بچوں و خواتین پر بزدلانہ حملہ کیا ہے جس کا پہلگام واقعہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔بھارت نے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ سفارتی سطح پر بھی نہایت غیر اخلاقی اقدام اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اس شرمناک اقدام کا ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا ہے۔پوری قوم متحد ہے اور بھارت کی جانب سے کسی بھی شرانگیزی کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594043

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں