31.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںدرخت ماحولیاتی تحفظ کا ذریعہ اور انسانی زندگی کی بقا کیلئے ناگزیر...

درخت ماحولیاتی تحفظ کا ذریعہ اور انسانی زندگی کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں،ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 07 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری سمیت محکمہ جنگلات کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع اوستہ محمد میں پودوں کی آبیاری، ان کے تحفظ اور عوامی شعور بیدار کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کا ذریعہ ہیں بلکہ انسانی زندگی کی بقا کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زمینداروں اور عام شہریوں کو درختوں کی اہمیت سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف آگاہی مہمات چلائی جائیں گی۔

مزید برآں نہروں اور واٹر کورسز کے کناروں پر درختوں کی موثر آبیاری کے لیے خصوصی اقدامات اور حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا تاکہ موجودہ پودوں کی نشوونما کو بہتر بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پودوں کے تحفظ اور آبیاری کے لیے مربوط نظام اپنایا جائے اور اس ضمن میں عوام کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ آئندہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں تاکہ ہم بغیر کسی پریشانی کے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔علاوہ ازیں اسلامک ریلیف نامی فلاحی ادارے کے نمائندے نے بھی ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد سے ملاقات کی اور اپنی آرگنائزیشنز کی کارکردگی و دیگر تمام صورتحال سے آگاہی فراہم کی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594048

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں