بھارت کو اندازہ نہیں کہ اُس نے کس قوم کو للکارا ہے،بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا ایوان میں اظہار خیال

110
Khalid Maqbool Siddiqui
Khalid Maqbool Siddiqui

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کو اندازہ نہیں کہ اُس نے کس قوم کو للکارا ہے۔ ہماری قوم جاگ رہی ہے اور بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔وہ بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے بھارت کی گزشتہ شب کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک ایسی قوم پر حملہ کر کے تاریخی غلطی کی ہے جو اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اندازہ نہیں کہ اُس نے کس قوم کو للکارا ہے۔

ہماری قوم جاگ رہی ہے اور بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مسلح افواج اور فضائیہ کے بروقت اور مؤثر ردعمل کو سراہا اور کہا کہ اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔انہوں نے کہا کہا بھارت ایک دہشت گرد اور مذہبی انتہا پسند ریاست میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس نے پاکستان میں مساجد اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔