31.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ملکہ کوہسار مری میں ضلعی...

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ملکہ کوہسار مری میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 07 مئی (اے پی پی):پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ملکہ کوہسار مری میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی سمیت سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ ریلی میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، تاجروں، ہوٹل مالکان، تمام سیاسی جماعتوں اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے۔

ریلی کے شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں سویلین کو نشانہ بنا کر بزدلانہ حرکت کی جو قابل مذمت ہے،قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ علمائے کرام نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ بھارت کو نہ پہلے کبھی فتح ملی نہ اب ملے گی،پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر دشمن کے ارادے خاک میں ملائےگی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594100

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں