انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور سیکنڈری سکول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، ترجمان تعلیمی بورڈ راولپنڈی

231

راولپنڈی۔7مئی (اے پی پی):راولپنڈی کے تمام امتحانی مراکز میں میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور سیکنڈری سکول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب / چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کی ہدایت پر تمام امیدواروں اور عوام الناس کے علم میں لایا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ II (کیمسٹری، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ،مارننگ سیشن

کیمسٹری، اسٹیٹسٹکس اور اسلامیات ، ایوننگ سیشن) کے نظری امتحانات اور سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پہلا سالانہ امتحان 2025) کے کیمسٹری کے پریکٹیکل امتحانات، تاریخ وار شیڈول / رول نمبر سلپس کے مطابق 8 مئی 2025 سے منعقد کئے جائیں گے۔تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ امتحانی مراکز / لیبارٹریز میں اپنے رول نمبر سلپس / شیڈول پر دیئے گئے وقت کے مطابق پہنچیں۔