29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومکھیل کی خبریںیوئیفا چیمپئنز لیگ 25-2024 ،پیرس سینٹ جرمین اور انٹر میلان کی ٹیمیں...

یوئیفا چیمپئنز لیگ 25-2024 ،پیرس سینٹ جرمین اور انٹر میلان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

- Advertisement -

پیرس۔8مئی (اے پی پی):پیرس سینٹ جرمین اور انٹر میلان کی ٹیمیں یوئیفا چیمپئنز لیگ 25-2024 کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم نے سیمی فائنل رائونڈ کے سیکنڈ لیگ میچ میں آرسنل کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ انٹر میلان کی ٹیم نے سیمی فائنل رائونڈ کے سیکنڈ لیگ میچ میں بارسلونا کی ٹیم کو 6-7 گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے جس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے پارک ڈیس پرنسز میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل رائونڈ کے سیکنڈ لیگ میچ میں پیرس سینٹ جرمین اور آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد آرسنل کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فیبین روئز اور اشرف حکیمی نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ایک اور سیکنڈ لیگ سیمی فائنل میچ میں انٹر میلان اور بارسلونا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس یں انٹرمیلان کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کی ٹیم کو 6 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ یوں پیرس سینٹ جرمین اور انٹرمیلان کی ٹیمیں یوئیفا چیمپئنز لیگ 25-2024 کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں ۔واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمین اور انٹرمیلان کی ٹیموں کے درمیان یوئیفا چیمپئنز لیگ 25-2024 کا فائنل میچ 31 مئی کو جرمنی میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594251

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں