24.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستان کا ہسپانوی سفارتکار میگوئیل اینجل موراٹینوس کی اقوام متحدہ کے خصوصی...

پاکستان کا ہسپانوی سفارتکار میگوئیل اینجل موراٹینوس کی اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے طور پر تقرری کا خیر مقدم

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔8مئی (اے پی پی):پاکستان نے ہسپانوی سفارت کار میگوئل اینجل موراٹینوس کی دنیا کے کئی حصوں میں مسلم مخالف نفرت کی بڑھتے ہوئے لہر کے درمیان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے طور پر تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ یہ تقرری اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے اور رواداری، احترام اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ ایک ساتھ مل کر ہم عقیدے کی بنیاد پر نفرت اور امتیاز کے خلاف کھڑے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 78/264 کے تحت میگوئل اینجل موراٹینوس کی تقرری بروقت اور ضروری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی افہام و تفہیم اور امن کو فروغ دینے کے لئے سفیر کے مینڈیٹ کی حمایت کے لئے تیار ہے۔پاکستان نے او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے اس قرارداد کو پیش کیا تھا جس میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے اور اس لعنت کو روکنے کے لئے عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کی فوری ضرورت کو تسلیم کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے پیش کی گئی قرارداد میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لئے خصوصی ایلچی کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594295

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں