- Advertisement -
نوشہرہ ورکاں ۔ 08 مئی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں موضع اڑتالی ورکاں میں لرزہ خیز واردات کو انجام دینے والے عمران عرف شیرو ورک کی تدفین سخت سیکیورٹی میں محافظ ٹاؤن گوجرانوالہ میں کی گئی ۔ تتلے عالی پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتول عثمان ورک کے بھائی سردار خان ورک کی مدعیت میں عمران شیرو ورک، فقیر حسین بٹ اور دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ۔
مقدمے میں چھ افراد کے قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب پولیس مقابلے میں مارے جانے والے عمران شیرو ورک کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اس کے ساتھی فقیر حسین بٹ کے خلاف تھانہ تتلے عالی میں درج کیا گیا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594297
- Advertisement -