وزیراعظم نواز شریف کی چیمپئن ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پوری قوم اور کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کی شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے مخالف ٹیم کو واضح برتری کے ساتھ شکست دینے پر ٹیم کے غیر معمولی کھیل کی بھی بھرپور تعریف کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کی شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے مخالف ٹیم کو واضح برتری کے ساتھ شکست دینے پر ٹیم کے غیر معمولی کھیل کی بھی بھرپور تعریف کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں وزیراعظم کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اور انتظامیہ آج کی قابل قدر کارکردگی پر بڑی تعریف کی مستحق ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیموں میں سے ایک ہے۔ کرکٹ ٹیم نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قوم کی خوشیاں دوبالا کرکے ان کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم مستقبل میں بھی کھیل کے ہر میدان میں فتح یابی کے جھنڈے گاڑتی رہے گی۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ وہ فاتح کھلاڑیوں کی وطن واپسی پے ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔

Leave a Reply