29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںافواج پاکستان نے بھارت کا گھمنڈو خاک میں ملا دیا ،مادر وطن...

افواج پاکستان نے بھارت کا گھمنڈو خاک میں ملا دیا ،مادر وطن کے دفاع کا جذبہ ہر پاکستانی کی رگوں میں دوڑتا ہے، شاہد رشید بٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بری افواج اور فضائیہ بھارت کے لئے ڈرائونا خواب بن گئے ہیں،ناقابلِ شکست پاک فضائیہ نے بھارت کی فضائی طاقت کو خاک میں ملا دیا،بہادر اور بصیرت کے حامل رہنماؤں کے زیرِ قیادت افواج اور فضائیہ قومی فخر اور ایسی طاقت ہیں جس نے بھارت کی نیندیں حرام کر ڈالی ہیں۔

مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے محفوظ رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔شاہد رشید بٹ نے جمعرات کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک افواج کی قیادت، حکمتِ عملی اور فولادی عزم مودی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، پاکستان کی فوج ایک نڈر اور ثابت قدم سپہ سالار کی قیادت میں ناقابل شکست ہو چکی ہے ۔ہمارے سپاہی محض جنگجو نہیں بلکہ نہایت تربیت یافتہ، تجربہ کاراور پاکستان کی محبت سے سرشار اورپاکستانی قوم کی عزت اور وقار کی بھی محافظ ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کی ہر غلطی کا جواب فیصلہ کن طاقت سے دیا جائے گا۔

- Advertisement -

شاہد رشید بٹ نے پاک فضائیہ کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ہمہ وقت تیاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایئر چیف کی متحرک قیادت میں پاک فضائیہ جدید ترین طیاروں اور انتہائی تربیت یافتہ پائلٹوں کے ساتھ فضا پر چھا گئی ہے جبکہ بھارتی فضائیہ دبک کر بیٹھ گئی ہے۔ایک طرف ہمارے ائر چیف جدید ٹیکنالوجی اور سخت تربیت کے ذریعے فضائیہ کو مسلسل جدید بنا رہے ہیں تو دوسری جانب بھارت کی فضائیہ اندرونی ناکامیوں، سازشوں اور پرانی حکمتِ عملی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے ۔

پاک فوج اور فضائیہ کے درمیان گہری سٹریٹجک ہم اہنگی ہے اور وہ ایک متحد جنگی یونٹ کے طور پر منصوبہ بندی اور کارروائی کرتی ہیں جس سے بھارت پر خوف طاری رہتا ہے۔بھارت علاقائی غلبے کے خواب دیکھتارہتا ہے مگر پاکستان کی فوج اور فضائیہ اسکے ناپاک عزائم میں دیوار بن کر کھڑی ہیں جو بھارت کے لئے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594306

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں