24.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںروہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

- Advertisement -

نئی دہلی۔8مئی (اے پی پی):بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز روہت شرما نے ٹی 20 کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں 38 سالہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے لکھاہیلو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ سفید جرسی میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔کھلاڑی نے مزید لکھا کہ گزشتہ برسوں میں ملنے والی محبت اور حمایت پر آپ کا شکر گزار ہوں، میں ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ روہت شرما کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی مایوس کن سیریز کے بعد سامنے آیا ہے۔انہوں نے اس سیریز کے دوران 3 ٹیسٹ میچز میں صرف 31 رنز بنائے تھے۔یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 20 جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہو رہی ہے۔ اس سے قبل بھارت کو وائٹ فارمیٹ کے لئے نیا مستقل کپتان نامزد کرنا ہوگا۔روہت شرما نے گزشتہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی ٹونٹی سے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

- Advertisement -

روہت شرما نے 67 ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور اس دوران انہوں نے 116 اننگزوں میں 4057 کی اوسط سے 4301 رنز بنا ئے جن میں 18 نصف اور 12 سنچریاں شامل تھیں ۔روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر بیسٹ اننگز 212 رنز تھی جو انہوں نے اکتوبر 2019 میں رانچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594401

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں