20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںراولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ

راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ

- Advertisement -

راولپنڈی۔8مئی (اے پی پی):ملک میں جنگی و ہنگامی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت نے راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ جاری کر دی گئی ۔محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹرز کو فوری طلب کر لیا گیا،ایمرجنسی الرٹ کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جاری کیا گیا۔

ہولی فیملی ،ڈی ایچ کیو اور بینظیر بھٹو ہسپتالوں میں عملہ ہائی الرٹ پر مامور کردیا گیا ہے جبکہ مریضوں کی بروقت نگہداشت یقینی بنانے کے لئے اضافی طبی عملہ بھی طلب کر لیا گیا۔

- Advertisement -

محکمہ صحت نے عوام سے غیر ضروری طور پر ہسپتال نہ آنے کی اپیل کی ہے اور ہسپتالوں میں تمام ایمرجنسی سہولیات مکمل فعال ریسکیو ڈیسک بھی قائم کر کے متعلقہ اداروں کو بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594415

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں