20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایف سی سی آئی کے...

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایف سی سی آئی کے صدر کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی) کے صدر ریحان نسیم بھرارہ نے وزارت تجارت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کاروباری برادری کو درپیش اہم مسائل پر بات چیت اور تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں ریحان نسیم بھرارہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اور ٹیرف کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

- Advertisement -

انہوں نے تجویز پیش کی کہ برآمدات سے منسلک تجارتی تنظیموں کو پالیسی ساز اداروں میں مستقل نمائندگی دی جائے تاکہ زمینی حقائق پر مبنی آوازیں قومی تجارتی حکمت عملیوں کا حصہ بن سکیں۔وفاقی وزیر جام کمال خان نے ایف سی سی آئی کے صدر کو یقین دلایا کہ حکومت کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اصلاحات کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ بھرارہ نے فیصل آباد چیمبر کی سلور جوبلی (25 سالہ خدمات) کے موقع پر وزیر تجارت کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594467

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں