سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ، پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال

104

ریاض ۔9مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان اور ان کے امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ایسے وقت میں ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جب جنوبی ایشیا کے ان دونوں ممالک کے درمیان بڑے تصادم کا خدشہ ہے۔ یہ پیش رفت ایک دن قبل بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائل حملوں کے بعد ہوئی ہے جس میں میں 31 افرادشہید اور 57 زخمی ہوئے ہیں۔