- Advertisement -
ایمسٹرڈیم۔9مئی (اے پی پی):آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سکاٹ لینڈ کو 97 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔
کپتان راہول چوپڑا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 101 رنز بنائے۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 199 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جارج مونسے 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ یو اے ای کی جانب سے سمرنجیت سنگھ نے چار اور ایان افضل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595015
- Advertisement -