33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںبیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل 2025 میں 3.2 ارب ڈالر ترسیلات زر...

بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل 2025 میں 3.2 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجیں ،سٹیٹ بینک

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل 2025 میں 3.2 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجیں جو گزشتہ سال اپریل 2024 کے مقابلے 13.10 فیصد زیادہ ہیں۔

اپریل 2025ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 3.2 ارب امریکی ڈالر رہیں جو کہ پچھلے سال اپریل کے مقابلے میں 13.1 فیصد زیادہ ہیں۔مالی سال 2024-25 کے ابتدائی دس ماہ (جولائی تا اپریل)کے دوران مجموعی ترسیلات زر 31.2 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ مالی سال 2023-24 کے اسی عرصے میں یہ ترسیلات 23.9 ارب ڈالر تھیں۔ یوں سال بہ سال بنیاد پر ترسیلات میں 30.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

اپریل 2025ء کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات درج ذیل ممالک سے موصول ہوئیں جن میں سعودی عرب 725.4 ملین امریکی ڈالر،متحدہ عرب امارات 657.6 ملین امریکی ڈالر،برطانیہ535.3 ملین امریکی ڈالر اور امریکہ 302.4 ملین امریکی ڈالر رہی ۔ترسیلاتِ زر میں اس نمایاں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی وطنِ عزیز کی معیشت میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک ترسیلات کو مزید آسان، محفوظ اور شفاف بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595053

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں