راولپنڈی ۔10مئی (اے پی پی):پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” شروع کردیا گیا ہے، آپریشن کے آغاز پر براہموس سٹوریج سائیٹ،ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کا باقاعدہ آغاز ہفتہ کی علی الصبح کر دیا ہے ۔ پاک فوج نے آپریشن کے آغاز پر ہی بھارت کی دفاعی تنصیبات پر میزائل داغے ہیں جس سے اب تک براہموس کی سٹوریج تباہ ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے آپریشن کے دوران ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج نے میزائل داغے جس سے پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ بھی تباہ ہو گئی۔بھارت میں مزید جگہوں پر حملے جاری ہیں۔پاکستان کے آپریشن کا نام آپریشن "بنیان مرصوص” ہے، جس کا مطلب سیسہ پلائی دیوار ہے۔قرآن پاک کی سورۃ الصف (آیت 4) سے ماخوذ ہے، جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ”بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595122