31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںایک ارب ڈالرکا آئی ایم ایف جائزہ مکمل ، آئی ایم ایف...

ایک ارب ڈالرکا آئی ایم ایف جائزہ مکمل ، آئی ایم ایف بورڈ کی آر ایس ایف کے تحت 1.3 ارب ڈالر کی منظوری ، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ خرم شہزاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کےلئے کامیابی سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا جائزہ مکمل کر لیا ہے اور آئی ایم ایف کے بورڈ نے ریزیلئنس اینڈ سسٹین ایبیلٹی فیسٹلی (آر ایس ایف)کے تحت 1.3 ارب ڈالر کے اجرا کی منظوری دے دی ہے ۔

ہفتہ کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انتہائی چیلنجنگ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال کے باوجود پاکستان نے آئی ایم ایف کا جائزہ کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے 1.3 ارب ڈالر کی آر ایس ایف سہولت کےلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کےلئے بورڈ کی منظوری حاصل کر لی ہے۔

- Advertisement -

خرم شہزاد نے کہا کہ ہمارے اصلاحاتی ایجنڈے پر آئی ایم ایف کا اعتماد اور قومی معیشت کا استحکام ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عزم اور ذمہ داری کے ساتھ جغرافیائی اور سیاسی دبائو کو مسترد کرتے ہوئے میکرو اکنامک استحکام پر توجہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595193

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں