وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل کی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر پوری قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے چیمپیئنز ٹرافی جیتنے اور بھارت کا غرور خاک میں ملانے پر پوری قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ جیت کر نہ صرف چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے پہلی شکست کا بدلہ لیا بلکہ پوری دنیا پر واضح …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے چیمپیئنز ٹرافی جیتنے اور بھارت کا غرور خاک میں ملانے پر پوری قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ جیت کر نہ صرف چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے پہلی شکست کا بدلہ لیا بلکہ پوری دنیا پر واضح کر دیا کہ وہ کسی بھی ٹیم کو مات دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی یہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ٹیم کے تمام کھلاریوں خاص کر عامر اور فخر نے اپنی کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

Leave a Reply