25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ اور شادمان مقدمات کی...

انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ اور شادمان مقدمات کی جیل ٹرائل کی سماعت ملتوی کردی

- Advertisement -

لاہور۔10مئی (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نو مئی کے جلا وگھیرا وکے واقعات میں جناح ہائوس حملے، تھانہ شادمان کو نذرِ آتش کرنے سمیت دیگر الزامات کے تحت تین مختلف مقدمات کی جیل ٹرائل کی سماعت ملتوی کر دیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور میں سماعت کی۔ہفتہ کے روز جیل میں سماعت پر ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

عدالت نے پراسیکیوشن سے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس کی سماعت 14 مئی، تھانہ شادمان کو نذرِ آتش کرنے کے مقدمہ کی سماعت 13 مئی اور جلاو گھیرا وکے الزام میں درج مقدمہ کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کر دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595358

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں