25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتازہ تریننائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چین کے...

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فون پر بات چیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور بھارتی جارحیت کے بعد خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان کے احتیاط سے کام لیتے ہوئے موثر جوابی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بات چیت کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو گزشتہ رات ہندوستان کی جارحیت کے بعد خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان کے موثر جوابی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کے تحمل اور مشکل حالات میں ذمہ دارانہ رویے کی تعریف کی۔

- Advertisement -

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین بطور پاکستان کے ہمہ موسمی اسٹریٹجیک تعاون کے ساتھی اور مضبوط دوست، پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی آزادی کو برقرار رکھنے میں ہمیشہ کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے کی اہمیت پر زور دیا اور آنے والے دنوں میں مسلسل ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595400

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں