40.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی عازمین حج کا افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین

پاکستانی عازمین حج کا افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین

- Advertisement -

مکہ المکرمہ۔11مئی (اے پی پی):پاکستانی عازمین حج نے افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو بھارتی جارحیت کا بہادری اور بروقت جواب دینے پر فخر ہے، پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا اور دنیا کی کوئی طاقت اس کے وجود کو ختم نہیں کر سکتی۔اتوار کو یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے مہمانوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرزمین کے بہادر بیٹے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہیں۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستان کے تمام دشمنوں کے لیے ایک واضح اور طاقتور پیغام قرار دیا۔

زائرین نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارتی جارحیت کا مسلح افواج کے بھرپور جواب اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے اعتراف میں یوم تشکرمنانے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں انہوں نے قومی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر شبانہ جمشید ابڑو نے بروقت اور فیصلہ کن انتخاب کرنے پر پاک فوج اور قومی قیادت پر بے حد فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج کی تاریخ سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے شہداء اور غازیوں کے لیے خصوصی دعا کرنے کا بھی ذکر کیا۔ڈاکٹر جمشید ابڑو نے کہا کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے سامنے فولادی دیوار کی طرح متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا جس سے ہر پاکستانی کو فخر ہے۔انہوں نے بھارتی خطرے کو کامیابی سے ناکام بنانے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ امن کا خواہاں ہے لیکن اسے کبھی بھی کمزوری نہ سمجھا جائے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے حاجی حسن نے بھی مسلح افواج کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان فتح یاب ہواجس نے بھارت کو ایک مثالی سبق دیا، یہ کامیابی اللہ کی نعمت، ہمارے لوگوں کے اتحاد اور ہماری فوج کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج نے ایک بار پھر دنیا کو دکھا دیا ہے کہ وہ ملک کی خود مختاری اور وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔کراچی سے تعلق رکھنے والی عزیزہ نعیم نے پاکستان کی مسلح افواج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور دعائیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے بہادر بیٹے ہیں جن کی وجہ سے ہم اپنے گھروں میں بغیر کسی خوف کے سکون سے سوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد،مسلح افواج پائندہ باد۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595758

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں