29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو الجزائر کے...

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطف کی ٹیلی فون کال

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطف کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

اتوار کو ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خارجہ احمد عاطف نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کے طور پر دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595761

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں