29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو تھریشننگ کے دوران گندم کے گٹھوں کو سخت چیزوں بشمول...

کاشتکاروں کو تھریشننگ کے دوران گندم کے گٹھوں کو سخت چیزوں بشمول پتھر، لوہے سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی گہائی کے وقت تھریشننگ کیلئے گیلی فصل ہرگز نہ ڈالنے اور تھریشر کو لیول جگہ پر کھڑا کر نے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ تھریشر کی شافٹ، پلی، ٹریکٹر کی شافٹ، پلی کے ساتھ لائن میں ہونی چاہیے۔

ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمود نے کہاکہ کاشتکار گالے کی مقدار اور تھریشننگ کا وقت فصل میں نمی کے حساب سے متعین کریں نیز رات کو کام کرنے والے آدمیوں کو ڈھیلے کپڑے نہیں پہننے چاہئیں اور صافہ یا چادر جو کہ منہ لپیٹنے کیلئے باندھتے ہیں ان کا کوئی سرا کھلا نہیں ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے ڈرم کے چکر سات سو کے قریب فی منٹ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چکر زیادہ ہونے کی صورت میں دانے زیادہ ٹوٹتے ہیں اور بھوسے کے ساتھ باہر جاتے ہیں اسلئے بیلٹوں کا تناؤ مناسب رکھا جائے کیونکہ زیادہ تناؤ کی صورت میں ان کے ٹوٹنے کا امکان ہے اور کم ہونے کی وجہ سے یہ سلپ ہوجاتی ہیں اسی طرح بلوٹیر کی ہوا کا رخ درست کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہوا اوپر والی جالی کے اوپر اور نیچے سے گزرنی چاہیے جبکہ تھریشر اس طرح لگائی جائے کہ ہوا کا رخ بھی موافق ہو۔انہوں نے کہاکہ گندم کے گٹھوں میں کوئی سخت چیز مثلاً پتھر یا لوہا نہ ہو اور کام کے دوران تھریشر کچھ دیر کیلئے بند کر دیں اور بال بیئرنگ کی گریس چیک کرلیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596000

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں