27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو سٹیویا کی نرسری فوری تیار کرنے کی...

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو سٹیویا کی نرسری فوری تیار کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔12مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے سٹیویا کے کاشتکاروں کو سٹیویا کی نرسری کی فوری تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نرسری کی تیاری کے لیے گہرے بھورے اور سیاہ رنگ کے بیج کا اگاؤ بہتر ہوتا ہے۔

بیج بونے کے لیے پلاسٹک کے کپ یالفافے استعمال کریں۔ہر کپ میں دو سے تین بیج ڈال کر اوپ نرم مٹی کی تہہ ڈالیں اور وقفہ وقفہ سے پانی کا چھڑکاو کریں۔اس عمل سے تقریباایک سے دو ہفتہ میں بیج نکل آئیں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع )سیالکوٹ رانا سلیم احمد شاد نے اے پی پی کو بتایا کہ سٹیویا کے پتوں میں حرارے صفر ہونے کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید ہے جبکہ سٹیویا کا استعمال خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرنے کے ساتھ بلڈپریشر کوبھی کم کرتا ہے نیز جراثیم کش ہونے کے باعث اسے ٹوتھ پیسٹ میں استعمال کیاجاتاہے اوریہ دانتوں کو بیماریوں اورکیڑوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ مسوڑھوں کو بھی مضبوط کرتاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایاکہ سٹیویا کا استعمال کیل مہاسوں اور جلدی بیماریوں کے خاتمہ میں مؤثر ہے جس میں کیلشیم کی کافی مقدار ہو نے کی وجہ سے عورتوں اور بچوں کی ہڈیوں کی نشوونما کیلئے مفیدہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596034

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں