Facebook Instagram Twitter Youtube
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
تلاش کریں
31.5 C
Islamabad
بدھ, جولائی 2, 2025
Facebook Instagram Twitter Youtube
داخلہ
خوش آمدید! اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟ مدد حاصل کرو
پاس ورڈ کی وصولی
اپنا پاسورڈ ريکور کريں
ایک پاس ورڈ آپ کو ای ميل ميں بھیج دیا جائے گا
Associated Press of Pakistan
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
ہوم قومی خبریں پنجاب اسمبلی میں "یومِ فتحِ پاکستان” کے حوالے سے قرارداد جمع
  • قومی خبریں

پنجاب اسمبلی میں "یومِ فتحِ پاکستان” کے حوالے سے قرارداد جمع

کی طرف
Azhar Farooq
-
پیر, 12 مئی 2025, 5:00 شام
114
Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp

    لاہور۔12مئی (اے پی پی):ممبرانِ صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کی مئی2025 کی عظیم عسکری کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں ایک اہم قرارداد جمع کرا دی گئی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ10 مئی کو ہر سال "یومِ فتحِ پاکستان” سرکاری سطح پر منایا جائے تاکہ نئی نسل کو پاکستان کی عسکری صلاحیت، حکمت عملی اور قربانیوں سے روشناس کرایا جا سکے۔

    قرارداد میں پاکستان کی مسلح افواج کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کی کوشش کو پاکستان نے ناکام بنایا۔ پاکستان نے حکمت، تحمل اور اعلی عسکری مہارت کے ذریعے دشمن کو فیصلہ کن شکست سے دو چار کیا۔پاکستان نے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنا کر اخلاقی برتری کا مظاہرہ بھی کیا۔

    بھارتی عسکری ساز و سامان، جن میں رافیل طیارے، براہموس میزائل اورS-400 دفاعی نظام شامل ہیں،مو ثر ثابت نہ ہو سکے۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان اور چین کا عسکری اتحاد اب خطے میں ایک نئی حقیقت کے طور پر ابھر چکا ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،پاک فضائیہ، بحریہ اور آپریشن "بنیانِ مرصوص” کے تمام شرکاکو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔قرارداد کے آخر میں ان تمام شہدا اور معصوم بچوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    • ٹیگز
    • Resolution submitted in Punjab Assembly regarding "Pakistan Victory Day"
    Facebook
    Twitter
    Pinterest
    WhatsApp
      گزشتہ مضمونشہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار، مسروقہ نقدی، اسلحہ و شراب برآمد
      اگلا مضمونبھارت کے خلاف مؤثر کارروائی نے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط اور باصلاحیت ہے،امیر مقام
      Azhar Farooq
      Azhar Farooq

      متعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سے

      Ahsan Iqbal

      وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت سی پیک کا 81 واں اجلاس ، 14ویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا...

      Rana Mashhood Ahmed Khan

      وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے باصلاحیت نوجوانوں میں میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ رواں ماہ تقسیم کئے جائیں گے، جامع یوتھ اینڈ...

      Federal Minister Ahsan Iqbal

      وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، ’’اڑان پاکستان‘‘ فریم ورک پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

      تازہ خبریں

      وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت سی پیک کا 81 واں اجلاس ،...

      Hafiz Sharif - بدھ, 2 جولائی 2025, 3:14 شام 0

      وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے باصلاحیت نوجوانوں میں میرٹ پر ایک لاکھ لیپ...

      Hafiz Sharif - بدھ, 2 جولائی 2025, 3:10 شام 0

      کویتی خام تیل کی قیمت میں 64 سینٹس کی کمی ریکارڈ

      Hafiz Sharif - بدھ, 2 جولائی 2025, 2:49 شام 0

      وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، ’’اڑان...

      Hafiz Sharif - بدھ, 2 جولائی 2025, 2:47 شام 0

      پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی،ہنڈرڈ انڈیکس 130,000 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

      Hafiz Sharif - بدھ, 2 جولائی 2025, 2:43 شام 0

      ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان © Copyright

      • English
      • خصوصی فیچرز
      • ویژولز
      • شوبز
      • زراعت
      • کھیل
      • معیشت
      • علاقائی
      • بین الاقوامی
      • پاکستان
      • صفحہ اول