- Advertisement -
کوئٹہ۔ 12 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کے روز یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، وفاق اور بلوچستان کے درمیان روابط، ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاق کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت اور ہم آہنگی سے ہی مسائل کا پائیدار حل ممکن ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ بلوچستان کے عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے سینیٹ میں آواز بلند کی جاتی رہے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596111
- Advertisement -