- Advertisement -
اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی کو پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کا سربراہ مقرر کر دیا۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئےرولز آف بزنس کے رول 3 کے تحت وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی کو پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔بلال اظہر کیانی وزیر مملکت ریلوے کے طور پر کام جاری رکھتے ہوئے یہ اضافی ذمہ داری بھی انجام دیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596408
- Advertisement -