28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومتجارتی خبریںقرضوں کا حجم مارچ کے اختتام تک 73 ہزار 688 ارب روپے...

قرضوں کا حجم مارچ کے اختتام تک 73 ہزار 688 ارب روپے ہوگیا، سٹیٹ بینک

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):حکومت قرضوں کا حجم مارچ کے اختتام تک 73 ہزار 688 ارب روپے ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے اختتام پر حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 73 ہزار 688 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو فروری کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ ہے۔ فروری کے اختتام تک حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 73036 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے اختتام تک حکومت کے اندرونی قرضوں کا حجم 51 ہزار 518 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو فروری کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔ فروری میں حکومت کے اندرونی قرضوں کا حجم 51022 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2025 کے اختتام پر حکومت کے بیرونی قرضوں کا حجم 22 ہزار 170 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو فروری کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ ہے۔ فروری کے اختتام پر حکومت کے بیرونی قرضوں کا حجم 22014 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596423

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں