28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںتجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش

تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔منگل کو قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کے دن سید علی قاسم گیلانی نے تحریک پیش کی کہ تجارتی تنظیمات ترمیمی بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے جس پر رانا تنویر حسین نے اس کی مخالفت کی۔نوید قمر نے کہا کہ بل قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے، اس معاملے پر بہت ابہام ہیں۔

سپیکر نے کہا کہ بل قائمہ کمیٹی میں بھیجنے دیں۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ کو سمری جا چکی ہے، یہ بل اگر کابینہ کے ذریعے یہاں آئے تو بہتر ہو گا۔سید علی قاسم گیلانی نے اجازت ملنے پر تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا،جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596438

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں