26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںبٹگرام ،سکول وین پر فائرنگ چھ بچے شدید زخمی

بٹگرام ،سکول وین پر فائرنگ چھ بچے شدید زخمی

- Advertisement -

بٹگرام۔ 13 مئی (اے پی پی):ضلع بٹگرام کے نواحی علاقے ترند میں پیر کی صبح ایک سکول وین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وین میں سوار 6 معصوم بچے زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرہاڑی سے بٹگرام شہر کی جانب آنے والی ایک نجی سکول وین جب ترند کے مضافاتی علاقے سے گزر رہی تھی تو نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر وین میں سوار 6 بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا، جہاں ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد بٹگرام، ترند اور ملحقہ علاقوں میں کہرام مچ گیا۔

- Advertisement -

عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام ہو سکے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596518

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں