26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی مردان میں پاک فوج کے ریڈار...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی مردان میں پاک فوج کے ریڈار آپریٹر شہید محمد ایاز کے گھر آمد، فاتحہ خوانی کی

- Advertisement -

پشاور۔ 13 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے مردان میں پاک فوج کے ریڈار آپریٹر شہید محمد ایاز کے گھر جا کر شہید کے والد سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ منگل کو انہوں نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے محمد ایاز کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا اور شہید کی قبر پر بھی حاضری دی ۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی ۔

اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ شہید محمد ایاز جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں ، پوری قوم ان بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان آرمی اور پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے شہداء کے خون کا بدلہ لیا ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

- Advertisement -

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وطن کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے پوری پاکستانی قوم کو متحد اور مضبوط کر دیا ہے ، ہماری بہادر افواج نے قوم اور ملک کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596527

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں