26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد سے ورلڈ فوڈ پروگرام...

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشیاما کی ملاقات،مستحقین کیلئے غذائیت اور تعلیم سے متعلق اقدامات کو موثر بنانے کیلئے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد سے منگل کو ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشیاما نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بی آئی ایس پی اور ڈبلیو ایف پی کے مابین مستحقین کے لیے غذائیت اور تعلیم سے متعلق اقدامات کو موثر بنانے کے لیے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈبلیو ایف پی کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر راتھی پالا کرشنن اور بی آئی ایس پی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عاصم اعجاز بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران سکول میل پروگرام، نشوونما ڈیش بورڈ کی تیاری، ڈیٹا کا اشتراک اور نشوونما مراکز کو زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق مشاورتی مراکز میں تبدیل کرنے جیسے اہم نکات زیر بحث آئے۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے نشوونما پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی غذائیت سے بھرپور خوراک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ خوراک بچوں میں سٹنٹنگ پر قابو پانے اور حاملہ و دودھ پلانے والی مائوں کی صحت کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں بھی نشوونما پروگرام کےتحت صحت کے اقدامات کے آغاز کی تجویز پیش کی۔ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ڈائریکٹر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل کی حکمت عملیوں اور شراکت داری کو مزید موثر بنانے کے لیے دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596580

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں