35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج میں حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان...

گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج میں حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی بے مثال فتح پر تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 13 مئی (اے پی پی):گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا میں حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی بے مثال فتح کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ، طلباءاور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز سے قبل پورا کالج "پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھا۔ طلباءوطالبات اور اساتذہ نے پاک فوج کے جانباز سپاہیوں خصوصاً پاک فضائیہ کے ان شاہینوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے حالیہ معرکے میں بے مثال جرات، بہادری اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں شہید ہونے والے سپاہیوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور ان کی قربانیوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب سے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر عباس، پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز بھٹی اور پروفیسر بلال محمد کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر محاذ پر اپنی آزادی اور خودمختاری کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے طلباءکو تلقین کی کہ وہ قومی یکجہتی، حب الوطنی اور قربانی کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھیں۔

- Advertisement -

تقریب کے اختتام پر ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں طلباءطالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ ریلی میں قومی پرچم اٹھائے،نعرے لگاتے ہوئے شرکاءنے پاک فوج سے اپنی محبت اور یکجہتی کا بھرپوراظہارکیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596718

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں