30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے ٹویٹ میں ’’میرے عزیز...

ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے ٹویٹ میں ’’میرے عزیز ترین بھائی ‘‘ کہہ کر مخاطب کیا 

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ’’میرے عزیز ترین بھائی ‘‘کہہ کر مخاطب کیا۔ اپنی پوسٹ میں ترک صدر نے پاکستان سے دلی محبت اور اخوت کا اظہار کیا۔ترک صدر طیب ایردوان نے شہباز شریف کیلئے پیغام دیا کہ’’ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔

صدر ایردوان نے اپنی پوسٹ میں پاکستانی قیادت کی دانشمندی کی تعریف کی۔ دونوں رہنمائوں نے اپنے ٹویٹس کے تبادلوں میں ایک دوسرے کے لئے بھائی چارے کا مظاہرہ کیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔ ترک صدر نے ’’پاکستان ترکیہ دوستی زندہ باد‘‘ کا غیر معمولی پیغام دیا۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کا پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا تھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596913

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں