سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان حالیہ جنگی صورتحال کے دوران خبروں کا معتبر ذریعہ رہا، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

100
قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس

سرگودھا۔ 14 مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت ورکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ قومی خبر رساں ادارہ اے پی پی حالیہ جنگی صورتحال کے دوران خبروں کا معتبر ذریعہ رہا ہے ۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان مستند خبریں جاری کرتا ہے جبکہ بھارتی میڈیا اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اے پی پی ایک سرکاری خبر رساں ایجنسی ہونے کے ناطے مثبت رپورٹنگ کے ذریعے پوری دنیا کو پاکستان کا حقیقی چہرہ دکھا کر اپنی سو فیصد ساکھ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

اُنہوں نے معاشرے میں میڈیا کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کو باخبر رکھنے اورعوامی رائے کے ممکنہ فیصلوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اُنہوں نے شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے میں پریس کی ذمہ داری پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار معلوماات کے بہاؤ کے دور میں ذمہ دار صحافت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے تاکہ باخبر عوام اورایک صحت مند جمہوری عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، ہم امن چاہتے ہیں ایٹمی جنگ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے اس خطے میں اہم کردارادا کیا ہے، قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، ہم ان ممالک کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس وقت پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے عالمی میڈیا کے محاذ پر پاکستان کے بیانیے کی قیادت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں ہم نے پاکستان میں مکمل اتحاد دیکھا، پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہے، سیاسی جماعتیں متحد تھیں۔ بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر حملہ کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔