لاہور ۔ 21 جون (اے پی پی) عید الفطر کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور آئی جی ریلوے پولیس منیر احمد چشتی کی ہدایت پر ڈی آئی جی شارق جمال خان نے ریلوے پولیس کے تمام ایس پیز کو ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں سیکورٹی کے سخت احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ایس پیز کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ریلوے سٹیشنوں کے داخلی …
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور ۔ 21 جون (اے پی پی) عید الفطر کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور آئی جی ریلوے پولیس منیر احمد چشتی کی ہدایت پر ڈی آئی جی شارق جمال خان نے ریلوے پولیس کے تمام ایس پیز کو ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں سیکورٹی کے سخت احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ایس پیز کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ریلوے سٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہلے سے لگائی گئی نفری کی تعداد کو بڑھا دیا جائے، تما م آنے اور جانے والے مسافروں کو واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے اور میٹل ڈیٹیکٹر سے مکمل طور پر چیک کیاجائے۔ غیر متعلقہ اشخاص کو سٹیشن کی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے اور مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ٹرینوں میں اور اہم تنصیبات پر کمانڈوز تعینات کئے جائیں ۔ جمعة الوداع کے موقع پر اور نماز فجر و تروایح کے اوقات میں ریلوے حدود میں واقع مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔ سفید پارچات میں بھی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ تمام اسٹیشنوں کی ہمہ وقت چیکنگ کرے گاجبکہ ٹرینوں کی روانگی سے پہلے خالی ریکس کی مکمل چیکنگ بھی کرے گی۔








