پاکستان اور فرانس نے پائیدار انرجی سیکٹر ریفارم پروگرام کیلئے 10 کروڑ یورو کریڈٹ سہولت کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے

پاکستان اور فرانس نے پائیدار انرجی سیکٹر ریفارم پروگرام کیلئے 10 کروڑ یورو کریڈٹ سہولت کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے،معاہدے کے پاکستان میں اقتصادی ترقی پر براہ راست اثرات مرتب ہوں گے،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) پاکستان اور فرانس نے پائیدار انرجی سیکٹر ریفارم پروگرام کیلئے 10 کروڑ یورو کریڈٹ سہولت کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے۔ سیکرٹری اکنامک افیئر …

پاکستان اور فرانس نے پائیدار انرجی سیکٹر ریفارم پروگرام کیلئے 10 کروڑ یورو کریڈٹ سہولت کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے،معاہدے کے پاکستان میں اقتصادی ترقی پر براہ راست اثرات مرتب ہوں گے،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) پاکستان اور فرانس نے پائیدار انرجی سیکٹر ریفارم پروگرام کیلئے 10 کروڑ یورو کریڈٹ سہولت کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے۔ سیکرٹری اکنامک افیئر ڈویژن طارق محمود پاشا، فرانس کے قائم مقام سفیر رینے کونسلو اور فرانسیسی ایجنسی برائے ڈویلپمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر جیکی ایمپرو نے بدھ کو معاہدہ پر دستخط کئے۔ اس پروگرام کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی شراکتی سرمایہ کے ضمن میں 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دی ہے۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے معاہدہ پر دستخطوں کے بعد اکنامک افیئر ڈویژن اور فرانسیسی ایجنسی برائے ڈویلپمنٹ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں اقتصادی ترقی پر براہ راست اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے فرانسیسی ایجنسی برائے ڈویلپمنٹ کی طرف سے توانائی کے شعبہ سمیت پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مسلسل تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ کے بعد پاکستان اور فرانس کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Leave a Reply