وزیراعظم محمد نواز شریف نے سول ایوارڈز کی فہرست میں ماحولیات کی کیٹیگری کو شامل کرنے کی سمری کی منظوری دےدی ہے، وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کا پریس ریلیز

وزیراعظم محمد نواز شریف نے سول ایوارڈز کی فہرست میں ماحولیات کی کیٹیگری کو شامل کرنے کی سمری کی منظوری دےدی ہے، وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کا پریس ریلیز اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) ملک میں مختلف شعبوں میں سرکاری سطح پر دیئے جانے والے سول ایوارڈز کی فہرست میں ماحولیات کی کیٹیگری کو ایوارڈز کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کی تجویز …

وزیراعظم محمد نواز شریف نے سول ایوارڈز کی فہرست میں ماحولیات کی کیٹیگری کو شامل کرنے کی سمری کی منظوری دےدی ہے، وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کا پریس ریلیز

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) ملک میں مختلف شعبوں میں سرکاری سطح پر دیئے جانے والے سول ایوارڈز کی فہرست میں ماحولیات کی کیٹیگری کو ایوارڈز کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کی تجویز کے مطابق سمری کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے منظوری دےدی ہے۔ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کی بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس حوالہ سے وفاقی وزیر موسمایتی تبدیلی زاہد حامد نے سمری پرائم منسٹر آفس بھجوائی تھی جو وزیراعظم محمد نواز شریف نے منظور کرلی ہے۔ یہ سول ایوارڈ ہر سال تعلیم، صحت، صحافت، ادب، سائنس، آرٹس عوامی خدمت سمیت 12 مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کوحکومتی سطح پر دیا جاتا ہے۔ وفاقی زاہد حامد نے کہا کہ سول ایوارڈز کی فہرست کا ماحولیات کا بطور شعبہ حصہ ہونا انتہائی اہمیت کا حامل عمل ہے۔ اس سے اس شعبہ میں غیر معمولی سطح پر کام کرنے والے لوگوں اور اداروں کی ملکی پر پذیرائی ہوگی اور دوسروں کو ماحولیات کے بگاڑ کو روکنے میں اپنے اپنے طور پر کردار ادا کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply