پشاور۔ 16 مئی (اے پی پی):ایڈ منسٹریٹر محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ وقف جائیداد تعدادی پانچ کنال تین مرلہ واقع اڈا نظر باغ جی ٹی روڈ پشاور، وقف جائیداد تعدادی 14 مرلہ واقع ڈبگری پشاور، وقف جائیداد تعدادی چھ کنال 16 مرلہ واقع سربلند پورہ جی ٹی روڈ پشاور
وقف جائیداد تعدادی 3 کنال ایک مرلہ واقع یکہ توت پلازہ پشاور اور وقف جائیداد تعدادی 14 مرلہ واقع سرکلر روڈ یکہ توت پشاور محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کی نوٹیفائیڈ جائیداد ہے اور وقف پراپرٹیز آرڈیننس 1979 کے تحت وقف جائیداد کو صرف اور صرف چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا کی اجازت سے نیلام کیا جا سکتا ہے۔
اس لئے مذکورہ وقف جائیداد کے بارے میں کسی قسم کی لین دین یعنی خرید و فروخت سے گریز کیا جائے بصورت دیگر لین دین و خرید یا فروخت کرنیوالے خود اپنے نقصان کے ذمہ دار ہوں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔