37.7 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کا...

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کا بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین ،شہداء کو خراج عقیدت

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جمعہ کو یوم تشکر کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام یکجہتی کے ساتھ اس تاریخی اور باوقار رد عمل پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جو بھارتی جارحیت کے خلاف دیا گیا۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دور اندیش قیادت اور مسلح افواج کے سربراہان جن میں سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، ایئر مارشل ظہیر بابر سدھو اور چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف شامل ہیں، کی قیادت میں پاک فوج کی بے مثال بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر نے سپاہیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی قربانیوں نے ملک کی خود مختاری اور سلامتی کو یقینی بنایا۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کا کامیاب دفاع صرف میدان جنگ تک محدود نہیں تھا، آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں خطرات صرف زمینی سرحدوں تک محدود نہیں رہتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معرکہ حق اور آپریشن’’ بنیان مرصوص ‘‘کے دوران مسلح افواج کے شانہ بشانہ قومی سائبر سسٹمز بھی مکمل طور پر ہائی الرٹ پر تھے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اہم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بروقت رد عمل کے پروٹوکولز اور محفوظ و ڈیجیٹل رابطہ نظام کو فعال اور موثر طریقے سے برقرار رکھا۔انہوں نے کہا کہ یہ دن صرف عسکری فتح کا جشن نہیں بلکہ قومی اتحاد، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور اجتماعی حوصلے کی علامت ہے، سیاسی قیادت، سول سوسائٹی، میڈیا اور دفاعی اداروں نے یکجان ہو کر ملک کی حفاظت کی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اپنے ہیروز کا احترام کرتے ہیں اور ایک محفوظ اور خود مختار پاکستان کے لئے اپنے عزم کو دہرایا ہے، چاہے وہ زمینی میدان ہو یا سائبر سپیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598035

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں