34.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومضلعی خبریںچیئرمین ڈیڈک ایبٹ آباد سے ڈی ایچ او اور ایم ایس ٹائپ...

چیئرمین ڈیڈک ایبٹ آباد سے ڈی ایچ او اور ایم ایس ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں کی ملاقات، ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی بارے تبادلہ خیال کیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 16 مئی (اے پی پی):چیئرمین ڈیڈک ایبٹ آباد رکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان جدون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر سردار شکیل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں ڈاکٹر بختاور نے ملاقات کی۔

ہفتہ کو ہونے والی ملاقات میں افتخار احمد خان جدون نے حلقہ میں حویلیاں ہسپتال، شیروان ہسپتال، موہری بڈبہن اور حلقہ کی بی ایچ یو میں ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار شکیل کو فوری طور پر ان ہسپتالوں میں اوویات اور ڈاکٹرز کی کمی فوری دور کرنے کی ہدایات دیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مقامی افراد کو علاج معالجہ میں دشواری کا سامنا ہے، چھوٹے موٹے مسائل کےلئے انہیں ایبٹ آباد شہر کے بڑے ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ علاقائی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کے مسئلہ کو فوری حل کیا جائے تاکہ دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد اپنے علاقہ کی ہسپتال میں اپنا علاج کروا سکیں، ہسپتالوں میں ادویات کے مسئلہ کو بھی فی الفور حل کیا جائے تاکہ غریب مریضوں کی مشکلات ختم ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598074

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں