اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی وفد کوریا میں منعقد ہونے والی یورو ایشین ممالک کے سپیکرز کی دوسری کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ چار رکنی وفد 25 جون کو سئیول روانہ ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق یورو ایشین ممالک کے سپیکرز کی دوسری میٹنگ 26 سے 28 جون تک سئیول میں منعقد ہوگی۔ وفد میں سپیکر قومی …
سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی وفد کوریا میں یورو ایشین ممالک کے سپیکرز کی کانفرنس میں شرکت کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی وفد کوریا میں منعقد ہونے والی یورو ایشین ممالک کے سپیکرز کی دوسری کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ چار رکنی وفد 25 جون کو سئیول روانہ ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق یورو ایشین ممالک کے سپیکرز کی دوسری میٹنگ 26 سے 28 جون تک سئیول میں منعقد ہوگی۔ وفد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے علاوہ ارکان قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر، قیصر احمد شیخ اور چوہدری عابد رضا شامل ہوں گے۔ وفد جنوبی کوریا میں اپنے قیام کے دوران ایشیاءاور یورپی ممالک سے آئے ہوئے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں پاکستان اور دیگر ممالک کی پارلیمنٹس کے درمیان روابط کو فروغ دینے سمیت اہم علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔








