ضمنی انتخابات میں آزمائشی بنیادوں پر بائیومیٹرک مشینوں کی تنصیب کا امکان مشینوں کی خریداری عمل میں لائی جاچکی

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آنیوالے ضمنی انتخابات میں آزمائشی بنیادوں پر بائیومیٹرک مشینوں کی تنصیب کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس ضمن میں مشینوں کی خریداری عمل میں لائی جاچکی ہے جنہیں ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے موقع پر آزمائشی بنیادوں پر نصب کیا جائیگا،ملکی انتخابی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہاہے۔انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آنیوالے ضمنی انتخابات میں آزمائشی بنیادوں پر بائیومیٹرک مشینوں کی تنصیب کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس ضمن میں مشینوں کی خریداری عمل میں لائی جاچکی ہے جنہیں ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے موقع پر آزمائشی بنیادوں پر نصب کیا جائیگا،ملکی انتخابی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابی فہرستوں کا مکمل ڈیٹا ان مشینوں میں فیڈ کیا جائیگا جس سے انتخابی عمل کے دوران نام اور دیگرکوائف کی تصدیق جدید طریقہ کار کے مطابق ہوسکے گی جس سے انتخابی طریقہ کار میں شفافیت آئیگی۔

Leave a Reply