کوئٹہ۔ 17 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہفتہ کوسابق گورنر سید ظہور آغا کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔
صوبائی وزراءمیر عاصم گیلو، پارلیمانی سیکرٹری اسفند یار کاکڑ، حاجی علی مدد جتک، میر عبید اللہ گورگیج، ملک نعیم بازئی اور شیخ زرک خان مندوخیل بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔