پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کررہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں،افغانستان میں قیام امن کیلئے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان اور چین کا کردار اہم ہے، پاکستان کیلئے امریکی بجٹ میں کٹوتی کا معاملہ امریکہ کا داخلی معاملہ ہے،پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کررہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی …

ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں،افغانستان میں قیام امن کیلئے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان اور چین کا کردار اہم ہے، پاکستان کیلئے امریکی بجٹ میں کٹوتی کا معاملہ امریکہ کا داخلی معاملہ ہے،پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کررہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں،افغانستان میں قیام امن کیلئے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان اور چین کا کردار اہم ہے۔مشیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق تازہ صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل،صدر یو این سیکورٹی کونسل یو این ایچ سی برائے انسانی حقوق اور او آئی سی کو خطوط ارسال کئے ہیں۔یہ باتیں ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے جمعرات کو یہاں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہیں۔ڈورن حملوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کی پالیسی واضح ہے، ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں۔ڈورن حملے غیر مدد گار اور پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے عالمی میڈیا کی خبروں پرتبصرہ سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے امریکی بجٹ میں کٹوتی کا معاملہ امریکہ کا داخلی معاملہ ہے پاکستان امریکہ کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جبکہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ ملکر کام کیلئے تیار ہے۔افغانستان سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے وفود کے تبادلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کررہا ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے لئے پر عزم ہے،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اور چین مشترکہ انداز سے کام کر رہے ہیں۔

Leave a Reply